Skip to product information
1 of 1

Darussalam

Tajaliyat-E-Nabuwat O Mohar-E-Nabuwat

Tajaliyat-E-Nabuwat O Mohar-E-Nabuwat

تجلیاتِ نبوت و مہر نبوت

Book Publishers Darussalam
Number of Pages 318
Book Dimensions 14 cm x 21 cm
SKU DSU0015
Weight 540g
Product Type Hardback
Regular price Rs. 710.00
Regular price Sale price Rs. 710.00
Sale Sold out
Shipping calculated at checkout.
View full details

Detailed Description

ماضی قریب کے عظیم سیرت نگار مولانا صفی الرحمٰن مبارک پوری کی تصنیف لطیف ہے۔ آپ کو یہ سعادت حاصل ہے کہ آپ کی کتاب ’’الرحیق المختوم‘‘ کو رابطہ عالمِ اسلامی کے تحت منعقد ہونے والے بین الاقوامی انعامی مقابلہ سیرت نگاری میں اوّلیت کا شرف حاصل ہے۔ تجلیات نبوت، درأصل دینی مدارس، ہائی سکولوں کے طلبہ اور عامہ المسلمین کے استفادے کیلئے ایک متوسط بلکہ قدرےمختصر کتاب ہے۔

اس کتاب میں قابل مصنف کے اصولِ سیرت نگاری پر مرتب شرائط و ضوابط کو کما حقہ مدّ نظر رکھا ہے۔ سیرت کے تمام تر وقائع کو نئی ترتیب اور تازہ اسلوب کے ساتھ پیش کیا ہے اور واقعاتِ سیرت کی صحت میں مصنف نے مستند ماخذوں تک رسائی حاصل کیا ہے اور اس تلاش و جستجو کا یہ نتیجہ ہے کہ ان کے ہاں اصولِ دین سے متصادم کوئی واقعہ نہیں ملتا۔ قاضی محمد سلیمان منصور پوری(1867۔1930ء) سیشن جج ریاست پٹیالہ (مشرقی پنجاب) کی شخصیت محتاج تعارف نہیں۔

زیرنظر کتاب ’’مہرنبوت ‘‘ قاضی مرحوم کی کتبِ سیرت میں سے ایک اہم کتاب جو اپنی افادیت او رجامعیت کے پیش نظر پاک وہند کے تعلیمی اداروں میں شامل نصاب ہے ۔’’مہر نبوت ‘‘ کہنے کو مختصرسی کتاب یعنی کتابچہ ہے ۔لیکن اس کوزے میں دریائے سیرت کوسمیٹ لیاگیا ہے ،یوں یہ سرورکائنات کی حیات طیبہ کا ایک بہترین گلدستہ ،ایجاز وجامعیت کا عمدہ نمونہ اور آنچہ بقامت کہتر،بہ قیمت بہتر ۔ کا صحیح مصداق ہے۔ دارالسلام نے ان دونوں کتابوں کو قاری کی آسانی کے لیے ملا کر شائع کیا ہے۔