Skip to product information
1 of 1

Ad-Daar-ul-Asariyah

Sharh Hadith E Ibn E Abbas

Sharh Hadith E Ibn E Abbas

شرح حدیث ابن عباس رضی اللہ عنہما

Book Authors Shaykh Irshad al-Haqq al-Athari
Book Publishers Ad-Daar-ul-Asariyah
Number of Pages 536
Book Dimensions 14 cm x 21 cm
SKU ADA0007
Weight 240g
Product Type Paperback
Regular price Rs. 155.00
Regular price Sale price Rs. 155.00
Sale Sold out
Shipping calculated at checkout.
View full details

Detailed Description

قارئین کرام! آج ہم الله سبحانہ وتعالیٰ کی توفیق سے آپ کی خدمت میں ’’شرح حدیث ابن عباس رضی اللہ عنہما ‘‘ پیش کرنے کی سعادت حاصل کر رہے۔ حدیث جبرئیل میں اصولِ دین کا بیان ہے تو حدیث ابن عباس رضی اللہ عنہما میں دین پر مداومت، توحید پر استقامت اور راہِ استقامت میں آنے والی پریشانیوں اور رکاوٹوں کے حل کا بیان ہے۔ اسے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے سیدنا عبدالله بن عباس رضی اللہ عنہما کو نصیحت نامہ کہہ لیجیے یا وصیت نامہ سمجھیے۔

حافظ ابن رجب رحمہ اللہ نے ’’نور الاقتباس في مشکاۃ وصیۃ النبي صلي اللّٰه عليه وسلم لابن عباس‘‘ کے نام سے اس کی شرح لکھی ہے۔ مگر یہ درحقیقت ان کے توسط سے پوری امت کے لیے وصیت نامہ ہے۔ اسی اہمیت کی بنا پر اس ناکارہ نے اس عظیم الشان حدیث کی شرح لکھنے کی کوشش کی ہے، تاکہ اس وصیت نامہ کا فیض عام ہو۔

الله سبحانہ و تعالیٰ سے نہایت صمیم قلب سے دعا ہے کہ بارِ الٰہا اس شرح کو جس جذبے سے لکھنے کی آپ نے توفیق بخشی ہے، اسی کے مطابق اسے اپنے بندوں کی راہنمائی کا باعث بنا اور انھیں راہِ استقامت پر گامزن فرما۔

ناسپاسی ہوگی اگر میں محترم مولانا قاری محمد ارشاد اور مولانا حافظ محمد احسان صاحبان کا شکریہ ادا نہ کروں جنھوں نے اس کے پروف پڑھے اور اسے طباعت کے مرحلے تک پہنچانے میں تعاون کیا۔ جزاہما اللّٰه أحسن الجزاء۔

الله سبحانہ وتعالیٰ اس حقیر سی کوشش کو قبول فرمائے، ادارہ کے بانی حضرات اور اس کے تمام خدام اور معاونین کے لیے صدقہ جاریہ بنائے۔ آمین یا رب العالمین۔

خادم العلم والعلماء

ارشاد الحق اثری ۔عفی عنہ۔