قرآن کریم ہی وہ واحد کتاب ہے جو تاقیامت انسانیت کے لیے رشد وہدایت کا سرچشمہ اور نوعِ انسانی کےلیے ایک کامل او رجامع ضابطۂ حیات ہے اسی پر عمل پیرا ہو کر دنیا میں سربلند ی او ر آخرت میں نجات کا حصول ممکن ہے لہذا ضروری ہے کہ اس کے معانی ومفاہیم کوسمجھا جائے ،اس کی تفہیم کے لیے درس وتدریس کا اہتمام کیا جائےدار السلام نے مزید آسانی کرتے ہوئے قرآن مجید کا الگ الگ پارہ ،معانی القرآن، قرآن کا لفظی حافظ صلاح الدین یوسف رَحِمَهُ ٱللَّٰهُ اور مولانا محمد فتح محمد جالندھری رَحِمَهُ ٱللَّٰهُ کے ترجمہ کا حسین امتزاج، علمی و تحقیقی اعتبار سے مستند،دلنشیں اسلوب بیاں، خوبصورت پیشکش( پرنٹنگ)، عمدہ ورق اور مناسب قیمت پر دستیاب ہے