Skip to product information
1 of 1

Ad-Daar-ul-Asariyah

Fahm Hadees Mein Fuqaha Hanaf Ke Usool

Fahm Hadees Mein Fuqaha Hanaf Ke Usool

فہم حدیث میں فقہائے احناف کے اصول

Book Authors Maulana Tariq Mahmood Saqib
Book Publishers Ad-Daar-ul-Asariyah
Number of Pages 536
Book Dimensions 14 cm x 21 cm
SKU ADA0005
Weight 710g
Product Type Hardback
Regular price Rs. 700.00
Regular price Sale price Rs. 700.00
Sale Sold out
Shipping calculated at checkout.
View full details

Detailed Description

گذشتہ کچھ عرصے سے بعض ایسی کتب منظر عام پر آئی ہیں جن میں اہل حدیث اور احناف کے ما بین قدیم اختلافی مسائل کو بہ لباس جدید پیش کیا گیا اور اصولی رنگ دے کر باور یہ کروایا گیا کہ فقہ حنفی بڑے مضبوط أصول وقواعد پر مبنی ہے اور فہم حدیث میں ائمہ حدیث کے بالمقابل اصحاب الرائے احناف کا موقف ہی راجح ہے، کیونکہ ان کے پاس اصول وفروع میں بڑے مستحکم شرعی دلائل موجود ہیں۔

اس سلسلے میں ایک کتاب عمار ناصر صاحب کی “فہم حدیث اور فقہائے احناف” ہے، اور دوسری کتاب حافظ مبشر حسین لاہوری صاحب کی “احادیث احکام اور فقہائے عراق” ہے ( جو انھوں نے تجدد کا شکار ہونے کے بعد عمار ناصر صاحب ہی کے زیر سایہ لکھی اور اس میں ائمہ حدیث پر کھل کر طعنہ زنی کی)

بحمد اللہ تعالی زیر نظر کتاب علامہ ارشاد الحق اثری حفظہ اللہ کی زیر نگرانی مسلک محدثین کے پاسبان ادارہ علوم اثریہ سے تعلق رکھنے والے محقق عالم اور جامعہ سلفیہ فیصل آباد کے مدرس شیخ طارق محمود ثاقب حفظہ اللہ نے لکھی ہے جس میں عمار ناصر صاحب کی کتاب میں ذکر کردہ اصول وفروع کا علمی تجزیہ قارئین کی خدمت میں پیش کیا گیا ہے۔ اور ثابت کیا گیا ہے کہ اس میں کوئی نئی چیز رقم نہیں کی گئی بلکہ وہی باتیں ہیں جن کا اہل حدیث علماء بارہا جواب دے چکے ہیں۔