Detailed Description
ایک مسلمان کا مایوس ہوجانا یقینا اللہ پر ناقص ایمان کی علامت ہے۔اسلام نے محض مایوسی کی حوصلہ شکنی ہی نہیں کی بلکہ اسے کبیرہ گناہ قرار دیاہے جو توبہ کے بغیر معاف نہیں ہوتا۔بوسیدہ جبلت اور ناقص الایمان افراد ہی مایوسی کا شکار ہوتے ہیں۔ مایوس تو وہ ہو جسےرب نہیں ملا۔ قرآن مایوسی کو شیوۂ کفار گردانتا ہے۔ اس کے برعکس امیدویقین عین ِایمان ہے۔ باکمال و خوش مزاج طبائع امید کا دامن ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔
سید تاج احمد کی لکھی ہوئی یہ کتاب آپ کو مستقبل کا نیا اور بہترین رخ دینے کے لیے تیار ہے۔اگر آپ اللہ کی رحمت و فضل کے ساتھ ساتھ خزاں دیدہ زیست اور آہِ دل ِ شکستہ کے لیے کسی مسیحا کے منتظر ہیں تو یہ کتاب آپ کی ذات کے لیے ایک انمول تحفہ ہے۔