Skip to product information
1 of 1

Darussalam India

Deendar Kaise Bane

Deendar Kaise Bane

دین دار کیسے بنیں؟

Book Authors Adeel Akhter Shamsi
Number of Pages 176
Book Dimensions 14 cm x 21.5 cm
SKU NPA0001
Weight 200g
Product Type Paperback
Regular price Rs. 220.00
Regular price Sale price Rs. 220.00
Sale Sold out
Shipping calculated at checkout.
View full details

Detailed Description

زیر نظر کتاب’ قرآنی ہدایات کی روشنی میں: دین دار کیسے بنیں؟‘ میں کتاب کے مصنف جناب عدیل اختر صاحب نے بہت سلیس اور عام فہم انداز میں یہی سمجھانے کی کوشش کی ہے کہ دین داری چند ظاہری اعمال اور مخصوص وضع قطع اختیار کرنے کا ہی نام نہیں ہے، بلکہ یہ صرف دین داری کا ایک جز ہیں ۔اصل اور حقیقی دین دار بننےکے لیے ضروری ہے کہ انسان اپنے اندر مومن اور مسلم ہونے کی تمام صفات پیدا کرے اور اپنی پوری زندگی احکام الٰہی کے مطابق گزارے۔180 صفحات پر مشتمل اس کتاب میں 13 ابواب ہیں جنہیں مختلف عنوانات دیے گئے ہیں مثلاً ....دین اور دین داری، دین میں ترتیب، دین داری کے اہم تقاضے،عائلی معاملات، حقوق کی ادائیگی، اخلاق وکردار اور آداب وغیرہ۔ قارئین کی آسانی کے لیے ان عنوانات کو بھی الگ الگ ذیلی عنوانات میں تقسیم کیا گیا ہےتاکہ مصنف کامافی الضمیر سمجھنے میں قارئین کو کسی بھی طرح کی کوئی دشواری نہ ہو۔کتاب کے عنوان کی مناسبت سے اس بات کا پور ا خیال رکھا گیا ہے کہ جو بات بھی کہیں جائے، قرآنی ہدایات کی روشنی میں کہی جائے ا س کے لیے قرآنی آیات مع ترجمہ پیش کی گئی ہیں، حسب ضرورت احادیث سے بھی استدلال کیا گیا ہے۔